//

سیاست میں انٹری کے بعد تھلاپتی وجے کا سینما چھوڑنے کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار تھلاپتی وجے نے اپنی سیاسی پارٹی بنانے کے بعد سینما چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

تھلاپتی وجے نے آج یعنی 2 فروری کو اپنی سیاسی پارٹی کے نام کا اعلان کیا، اُن کی سیاسی پارٹی کا نام تاملگا ویٹری کزگم (Tamilaga Vettri Kazhagam) ہے، اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے بھی اہم اعلان کیا جسے سُن کر مداح حیران ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تھلاپتی وجے نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنی نئی فلم ‘GOAT’ اور دوسری فلم جس کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، ان دونوں فلموں کی ریلیز کے بعد مکمل طور پر سنیما کی دنیا کو چھوڑ دیں گے۔
تامل اداکار نے کہا کہ وہ اب اپنی توجہ صرف اور صرف اپنے سیاسی کیریئر پر دیں گی جبکہ ان کی پارٹی کے ارکان 2026 کے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے تفصیلی بیان میں اُنہوں نے کہا کہ “سیاست میرے لیے ایک مقدس کام ہے، میں صرف سیاسی شہرت نہیں چاہتا بلکہ میری خواہش ہے کہ میں بہترین سیاسی لیڈر بنوں جسے سے عوام کو بھی فائدہ ہو، میں اپنی دو فلمیں ریلیز کرنے کے بعد سینما کو چھوڑ دوں گا اور آگے کی زندگی تامل ناڈو کے لوگوں کی خدمت میں گزاروں گا”.

واضح رہے کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ وجے اپنے چیئریٹی اور فلاحی کاموں جیسے کھانوں کی مفت تقسیم، تعلیمی وظائف، لائبریریاں، شام کی فری ٹیوشن اور مفت قانونی مدد کی فراہمی کے باعث تامل ناڈو میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »