کوئٹہ ( بلال فیروز ) :بلوچستان کے مختلف علاقوں میں محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے مختلف علاقوں میں بارش اور برف باری متوقع ہیں،
پی ڈی ایم اے کے مطابق ایک طاقتور مغربی سسٹم پاک افغان اور پاک ایران کے سرحدی علاقوں پر پہنچ چکاہے،جو بلوچستان کے شمال میں افغانستان اور مغرب میں ایران سے داخل ہورہاہے، جس کےنتیجے میں ملک میں وسیع پیمانے پر سرمائی بارشوں کا امکان، بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں آج دوپہر تک مغربی سسٹم کے اثرانداز ہونے کا امکان.
رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش اور برفباری سےشدید سرد لہر کی آمد بھی متوقع ہے،اور بلوچستان کے شمال بالائی علاقوں میں پارہ منفی 10سینٹی گریڈ تک گرسکتاہے
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سسٹم رواں موسم سرما کا سب سے طاقتور سلسلہ ثابت ہوسکتا ہے، اور موسلادھار بارش سے شمال مشرقی علاقوں کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال بن سکتاہے
محکمہ موسمیا کے مطابق شمال مشرقی، جنوب اور ساحلی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ تیزبارش کا امکان کوئٹہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ہرنائی میں آج دوپہر تک بارشکا سلسلہ شروع ہونے کا امکانہے ہے جبکہ بارکھان،کوہلو, موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، سوئی، سبی، بولان، ڈھاڈر مستونگ، قلات، خاران، پشین، نوشکی، پنجگور، آواران، تربت, حب میں بارش کا امکان، اورماڑہ، پسنی، گوادر، دالبندین، واشک، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار، جھل مگسی میں ،
زیارت، قلعہ عبداللہ، خانوزئی، مسلم باغ، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی میں برفباری کا امکان