وش ویب : مچ میں دہشتگردانہ حملے کے بعد کوئٹہ سے پشاور اور سبی سے ہرنائی جانے والی ٹرینیں منسوخ کردی گئی ہیں.
مچ صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔
رپورٹس کے مطابق سبی سے ہرنائی جانے والی ہرنائی ٹرین بھی منسوخ کردی گئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک لیا جائے گا۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہونے پر ٹرینوں کی روانگی کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے مچ اور کولپور کمپلیکس پر حملے میں 3 خودکش بمباروں سمیت 9 دہشتگرد مارے گئے ہیں۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 4 بہادر جوان اور 2 شہری بھی شہید ہوئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مچ، کولپور کمپلیکسز پر حملہ 29 اور 30 جنوری کی درمیانی رات کیا گیا۔