//

تربت کے علاقے آبسر میں گٹر لائن کی مرمت نہ ہونے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

کیچ (ماجد صمد): تربت کے علاقہ آبسر کے سیٹھ اکرم محلے میں ٹوٹی ہوئی گٹر لائن مرمت نہ کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے آبسر مین روڈ کو بلاک کرکے احتجاج کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ حمید نامی ٹھیکیدار نے گٹرلائن کے پیسے لیکر بینک میں جمع کئے ہیں مگر کام نہیں کر رہا ہے۔ احتجاج کے باعث تربت بازار ٹو آبسر روڈ گھنٹوں تک بند رہا۔

مظاہرین نے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے بھی یقین دہائی کرائی گئی مگر عمل نہیں کیا گیا اور اب بھی صرف یقین دہائی کرائی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »