پسنی: (ساجد نور) آل پارٹیز کی جانب سے پسنی میں آبی بحران کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال اور پسنی زیرو پوائنٹ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے پسنی میں مصنوعی آبی بحران پیدا کیا گیا ہے۔ کبھی کیسکوکی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی تو کبھی محکمہ پبلک ہیلتھ کے پاس ڈیزل کی مد میں فنڈز کی کمی کی وجہ سے پسنی میں مصنوعی پانی بحران پیدا کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پسنی میں کربلا کا منظر ہے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے جنریٹروں کے لے ڈیزل فراہمی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔