وش ویب: کوئٹہ سمیت صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہنے کاا مکان۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ہے گوادر میں 12 قلات میں منفی 4 تربت اور جیوانى میں 13 سبی میں 7 اورنوکنڈی 4 سینٹی گریڈ رکارڈ کیاگیا ہے،
دو سری جانب شہر قائد کے مختلف شہروں میں صبح سویرے بارش ہوئی جس کے باعث کراچی کا موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ سرد ہوگیا ہے