وش ویب : لاکھڑا میں قیمتی درختوں و جنگلات کی بے دریغ کٹائی پر ذرائع نے ایک اور انکشاف کرلیا۔
ذرائع کے مطابق لاکھڑا میں ٹمبر مافیا کو ازخود محکمہ جنگلات کے افسران کی جانب سے فی گاڑی 15000 سے 20000 ہزار روپے رشوت کے عوض کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاکھڑا میں جو ٹمبر مافیا ہے اس پر سیاسی شخصیات کا بھی آشیر واد ہے۔ بہت جلد محکمہ جنگلات اور ٹمبر مافیا کے مابین لین دین کرنے والے شخص اور ایسے سیاسی شخصیات جو ٹمبر مافیا کی سرپرستی کررہے ہیں ان سب کا بھی بہت جلد انکشاف کرنے والا ہے۔