وش ویب: تبادلہ مارکیٹس میں کئی ہفتوں سے ڈالر کی قدر میں کمی کا مجموعی رجحان تھم گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کی 280 روپے پر فروخت جاری ہے۔
خیال رہے کہ ملک بھر میں غیرقانونی کرنسی ایکسچیج کیخلاف کارروائیوں کے بعد سے گزشتہ کئی مہینوں سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے۔ آئی ایم ایف سے 700 ملین ڈالر کی قسط موصول ہونے کے بعد بھی روپیہ کی قدر میں کمی کا رجحان رہا تاہم آج ڈالر کی قدر میں دوبارہ معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر کے انٹر بینک ریٹ 280 ، اوپن ریٹ1 28 روپے سے نیچے آگئے ، ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن ریٹ کے درمیان فرق گھٹ کر1.09 روپے رہ گیا، آئی ایم ایف شرائط پر شرح تبادلہ مارکیٹ فورسز پر مبنی ہونے سے اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔