//

چھ ماہ کے دوران پاکستان کومجموعی طور پر پانچ ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد ملی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : رواں مالی سال2023-24 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2023) کے دوران پاکستان کومجموعی طور پر پانچ ارب 96 کروڑ ڈالر کی بیرونی امداد ملی ہے۔
اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے دسمبر 2023 تک غیر ملکی امداد کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تادسمبر) میں کثیرالجہتی اداروں سے 2 ارب 24 کروڑ ڈالر کی امداد ملی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں دوست ممالک سے 72 کروڑ 31 لاکھ ڈالر ملی جبکہ دوست ممالک کی طرف سے 2 ارب ڈالر کے ٹائم ڈیپازٹ حاصل ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں عالمی بینک نے سب سے زیادہ امداد دی ہے جبکہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں عالمی بینک نے ایک ارب ڈالر سے زائد کا قرض فراہم کیا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے 59 کروڑ ڈالر اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے 29 کروڑ ڈالر کا قرضہ فراہم کیا اور اسلامی ترقیاتی بینک نے 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں پاکستان نے پٹرولیم درآمد میں ساڑھے 59 کروڑ ڈالر کی سعودی آئل سہولت استعمال کی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »