//

پاکستانی فضائی حدود میں اوڑان بھرنے والی پروازوں میں 50 فیصد تک کمی ریکارڈ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

پاکستانی فضائی حدود میں اوڑان بھرنے والی پروازوں میں 50 فیصد تک کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کی تعداد 450 تک رہی۔ جو کہ عام دنوں میں 700 سے 750 پروازیں پاکستانی فضائی حدود سے گزرتی ہیں۔ دوسری جانب تمام پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ایرانی سول ایوی ایشن نے نوٹم جاری کیا ہے جس کے تحت ایران نے اپنی فضائی حدود میں بعض مخصوص فضائی روٹس پر کمرشل ایئر لائنز کے طیاروں کو پرواز سے روک دیا ہے۔ سی اے اے زرائع کے مطابق پاک ایران سرحدوں پر کشیدہ صورتحال کی وجہ سے پاکستانی ایئر لائنز کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔ یورپ اور سینٹرل ایشیا سے آنے والی پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئرلائنز کو مسقط کے فضائی روٹ سے بحیرہ عرب کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت یورپ اور ترکیہ مغربی ممالک سے آنے اور جانے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی جن پروازوں کیلئے عمان کی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں وہ فی الحال ایرانی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »