نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
ڈونیڈن میں کھیلے گئے ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 45 رنز شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ قومی ٹیم کی بیٹنگ بدستور ناکام رہی، پاکستان 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا سکی۔
ٹی20 سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے، کیوی اوپنر فن ایلن نے دھواں دار اننگز میں 137 رنز بنا کر قومی ٹیم کے بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا، تاہم زمان خان ان کی وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔