//

بلوچستان کے وسائل کو صدیوں سے لوٹا جارہا ہے،مظاہرین

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : گوادر میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت ، اغوا نما گرفتاریوں، بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں کو ویرانوں میں پھینکنے،اور اسلام آباد میں بلوچ خواتین کی ریلی پر پولیس گردی کے خلاف بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ایک تاریخی اور عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی ، ریلی سیرت النبی چوک سے شروع ہوکر ، شہدائے جیونی چوک تک پہنچی اور احتجاجی جلسے کی شکل اختیار کرگئی ، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے تھے اور زبردست نعرہ بازی کرتے رہے۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاستی اداروں کی جانب سے نہتے بلوچوں پر ظلم و جبر ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکنے اور ان کی اغواہ نما گرفتاریاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں انھوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست میں سزا و جزا عدلیہ کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر افسوس کہ اس ریاست میں عدلیہ سے بھی بڑھ کر ادارے موجود ہیں جو اپنی رٹ بنائے ہوئے ہیں اور ملکی قوانین کو روندے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت اغواء مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کی ایک طویل داستان ہے، اپنے وسائل پر حق مانگنے اور آواز بلند کرنے پر غداری اور تخریب کاری کے القابات سے نوازا جاتا ہے، ریاستی ادارے خود ملکی قوانین کو روند کر نہتے عوام پر ظلم و جبر قائم کرکے ان کے ماورائے عدالت اغواء اور قتل نیز ان کی مسخ شدہ لاشوں کو ویرانوں میں پھینکنے جیسے عمل پر خود کو بری الزمہ سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل کو صدیوں سے لوٹا جارہا ہے جب بلوچستان کے عوام اپنے حق کی بات کرتی ہیں، تو ان کی آواز کو دبایا جاتا ہے۔ انہی ظلم و زیادتیوں سے تنگ اگر آج پورا بلوچستان سراپا احتجاج . ہے۔ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شانہ بشانہ ہیں۔ ملکی ریاستی ادارے آئیں دیکھیں آج کی اس عظیم الشان تاریخی ریلی میں ہزاروں بلوچ خواتین کی شرکت نوشتہ دیوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں ریاست کو ماں کا درجہ حاصل ہے لیکن شاید اس ریاست میں بلوچستان اور اس کے باسیوں کو سوتیلا بچہ سمجھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ریاست اپنی تمام اکائیوں کو ایک نظر سے نہیں دیکھتی یہ ملک کھبی ترقی نہیں کرسکتا، بلوچ یکجہتی کمیٹی ماه رنگ بلوچ کی قیادت میں آج انہی زیادتیوں کیخلاف اسلام آباد میں پرامن احتجاج کر رہی ہے مگر اسلام آباد پولیس کی نہتے بلوچ خواتین اور بچوں کی احتجاج راس نہ آئی اور انھوں نے پولیس گردی کا مظاہرہ کرکے اس ٹھٹھرتی سردی میں شرکاء پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا بر فرد ما برنگ بلوچ اور سمی دین کی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جدو جہد میں ان کے ساتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ووٹ بٹورنے والے سن لیں وہ ووٹ کے لیے ہمارے دروں پر نہ آئیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کیسے ووٹ دیں ایک طرف ہمارے لخت جگر پیاروں کو ماورائے عدالت اغوا کیا جارہاہے اور دوسری طرف ان کی مسخ شدہ لاشیں ویرانوں میں پھینکی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی عوام پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ عالمی انسانی حقوق اورامن جدوجہد کی تنظیمیں ان زیادتیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔ مظاہرین نے ریاست اور عالمی انسانی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ بلوچوں کو بازیاب کروائے اور اگر ان کا کوئی جرم ہے تو انھیں ملکی عدالتوں میں پیش کرے۔ دریں اثناء بلوچ یکجہتی کمیٹی کی اپیل پر سربندن اور جیونی میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں بڑی تعداد میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی جلسے سے حسین واليلا ، نفسیہ بلوچ ، صغری بلوچ شاری بلوچ رخسانه دوست محمد ، زبیده بلوچ ، فاطمہ بلوچ ، نعیمہ بلوچ و دیگر نے خطاب کیا
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »