//

گیس کا نام نشان تک نہیں، بجلی کی آنکھ مچولی نے قلات کی عوام کو زہنی مریض بنادیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب : قلات میں سردی کی شددت میں اضافہ ، عام گھروں میں گیس کا نام نشان تک نہیں، بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کو زہنی مریض بنادیا، لکڑی مکمل غائب کوئے ہربوئی کے مکام پر حکومت کی جانب سے مکمل پابندی عائد کی گئی ہیں۔ لوگ اس شدید سردی میں زیادہ سے زیادہ لکڑیوں کا استعمال کر رہے ہوٹلوں سے دودھ چائے اور بریانی وغیرہ استعمال کرہے ہیں
اور دوسری جانب خانہ امورمیں شدید پریشانی کاسامناہیں لوگ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ہوٹلوں سے چائے سالن اور تندورکی روٹی لینے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ قلات میں ایسے لوگ ہیں جن کے ساتھ وسائل موجود ہیں وہ اپنے فیملی کے ساتھ گرم علاقوں کارخ کرچکے ہیں اور دیاڑی دار طبقہ قلات میں سردی کی چکی میں پس رہے ہیں ، ایل پی جی گیس کی قمیت 280 ہیں وہ بھی گیس نہیں صرف ہوا ہیں۔ دو دن میں گیس خالی ہوجا تی ہیں عوام جائے تو کہاں قلات کے عوام انتہائی پھتر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوچکی ہیں قلات بلوچستان کا پائے تخت تھا جن سے بلوچستان کے ہر ضلع کے لیے بجٹ مختص کیا جاتا تھا مگر آج وہ بدقسمت قلات، زندگی کے تمام ترسہولتوں سے محروم ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »