//

پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد دن بہ دن بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں سے عوام پریشان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے۔ سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 جنوری کو ہوگی۔ درخواست کی منظوری سے بجلی صارفین پر 49 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ کہ گزشتہ سال دسمبر میں 7 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نگراں حکومت کی طرف سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد نئی قیمت 259 روپے 64 پیسے ہو گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 279 روپے 21 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »