//

...

بلوچ نوجوانوں کو گھروں سے اٹھانا اور بعد میں فیک انکاؤنٹر سے شہید کرکے دہشتگردی کا نام دینا انتہائی ظلم ہے، مظاہرین

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

نصیب اللہ رپورٹ : بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر واشک کے سب تحصیل ناگ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی اور فیک انکاؤنٹر سے بلوچ نسل کشی کےخلاف کلمات درج تھے ، ریلی مختلف شاہراؤں سے ہوتے ہوئے ناگ کے مین بازار میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی، ریلی میں تاجر برادری مختلف سیاسی پارٹیز اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرہ سے مختلف سیاسی و سماجی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پاکستان ہمارے بلوچ ماؤں کو انصاف دینے کے بجائے ان کے ساتھ اپنے کچھ لوگوں کی زریعے مذاق کر رہے ہے پوری دنیا کو پتہ ہے کہ بلوچ نسل کشی اور ریاستی بربریت کئی سالوں سے جاری ہے جو کمی کا نام ہی نہیں لیتا بلوچ نوجوانوں کو گھروں سے اٹھانا اور بعد میں فیک انکاؤنٹر سے مار کر شہید کرکے دہشتگردی کا نام دینا انتہائی ظلم ہے لانگ مارچ کے شرکاء کو کچھ لوگوں کی زریعے حراساں کرنا ریاست کی کمزوری ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچ لاپتہ نوجوانوں کو بازیاب کریں اور فیک انکاؤنٹر کے ذریعے نسل کشی بند کی جائے
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.