//

بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری:الیکشن کمیشن آف پاکستان

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ،
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی16 نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والوں کی کل تعداد 442ہے جن میں سے 14خواتین جبکہ 428مرد شامل ہیں۔
فہرست کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی 51جنرل نشستوں پر جانچ پڑتال ، کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد 38خواتین اور 1248مردوں سمیت 1286امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 اور این اے 263 پر سب سے زیادہ 46،46 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 42 کوئٹہ پر 63 امیدوار میدان میں ہیں
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »