//

...

گلوکار علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے ترانے کے لیے سوشل میڈیا پر ووٹنگ کا آغاز کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 کے ترانے کے لیے سوشل میڈیا پر ووٹنگ کا آغاز کردیا۔

ہر سال کی طرح، 2024 کے بھی پی ایس ایل کا میلہ سجنے والا ہے جس میں صرف ایک ماہ باقی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ شائقین یہ سوچ رہے ہیں کہ اس سیزن کا ترانہ کونسے گلوکار کی آواز میں سامنے آئے گا۔

پی ایس ایل کے ترانے کی بات آئے تو شائقین کرکٹ کے ذہنوں میں سب سے پہلے علی ظفر کا خیال آتا ہے کیونکہ اُنہوں نے اس ٹورنامنٹ کے تین سیزن کے ترانے گائے جوکہ بےحد مقبول ہوئے۔
اب علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے اُن کی رائے طلب کی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.