جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا جیالے اور سابق ایم پی اے نے آزاد امیدوار کے طور پیپلز پارٹی کیخلاف انتخابات لڑنے کی ٹھان لی، ممتاز جکھرانی نے محمد میاں سومرو کے پینل میں شامل ہو کر انتخابی مہم جاری رکھنے اعلان کردیا۔۔
سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی ممتاز جکھرانی کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد سیاسی ملاقات کی اس موقع پر ممتاز جکھرانی نے قومی اسمبلی کے حلقہ 190 کے آزاد امیدوار سردار محمد میاں سومرو کے پینل میں شامل ہو کر آزاد طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا ممتاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ محمد میاں سومرو کے پینل میں باضاطہ طور شامل ہوا ہوں قومی اور تین صوبائی حلقوں پر مشترکہ الیکشن مہم جاری رکھیں گے سردار محمد میاں سومرو کا کہنا تھا کہ ممتاز جکھرانی پینل میں شامل ہوا ہے مزید سرپرائز آئیں گے، اس موقع پر صوبائی حلقہ پی ایس تھری کے آزاد امیدوار سخی عبدالرزاق کھوسہ ممتاز جکھرانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں