//

...

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر بسیمہ میں ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بسیمہ کے عوام کی بھر پور شرکت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر بسیمہ میں ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں بسیمہ کے عوام نے بھر پور شرکت کی ۔
اسلام آباد میں جاری احتجاجی دھرنے کی حمایت پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی مرکزی کال پر بسیمہ شہر میں احتجاجی مظاہره و ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے کی ریلی و احتجاجی مظاہرے میں میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، احتجاجی ریلی گورنمنٹ بوائز هائی سکول بسیمہ سے نکل کر مختلف شاہراہوں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے ۔ بسیمہ مین چوک پر آکر جمع ہوئے جس نے جلسے کی شکل اختیار کرلی مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لاپتہ افراد کو اپنے بنائے گئے آئین و قانون کے تحت منظر عام پر لا کر عدالتوں میں پیش کیا جائے دس پندره سال لواحقین پر کیسے گزر رہے انہون نے مزید کہا کہ لاپتہ افراد کے احتجاجی کیمپ کے آواز کو ڈی وائڈ کرنے کیلئے ڈیتھ اسکواڈ کے کیمپ ان کے سامنے لگا کر خود ثابت کر رہے ہیں کہ بلوچستان میں لاقانونیت کی انتہا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج اور ہر قسم کا مظاہرہ قانونی آئینی اور پرامن طریقے سے ہیں جو عناصر اس احتجاج میں شامل ہوکر دوسرے ایجنڈے کو پیش کرنا چاہتے ہیں وہ ہم میں نہیں ہیں ہمارا احتجاج لاپتہ افراد کی بازیابی اور بلوچ نوجوانوں کی
ماروئے عدالت قتل کے خاتمے تک جاری رہے گا۔
مزید تفصیلات کے لیے کلک کریں

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.