//

پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ کا نیا قومی ریکارڈ قائم

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

پاکستان آرمی کی ”وومن ووشو ٹیم“ نے نیا قومی ریکارڈ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چودھویں نیشنل وومن ووشو چیمپئن شپ قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی جس میں 10 ٹیموں نے شرکت کی۔ ان میں ڈیپارٹمنٹس، صوبائی ٹیمیں اور کلبز شامل تھے۔

مجموعی طور پر 12 گولڈ میڈل مقابلوں میں پاکستان آرمی کی وومن ٹیم نے تمام طلائی تمغے جیت کر پاکستان کا ایک نیا اور ناقابل شکست ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے قبل 2021 کی چیمپئن شپ میں پاکستان آرمی کی ٹیم نے 12 میں سے 10 طلائی تمغے حاصل کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ایونٹ میں پاک آرمی وومن ٹیم نے بارہ طلائی تمغوں کے ساتھ پہلی، واپڈا نے دوسری اور صوبہ بلوچستان کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ صوبہ بلوچستان کی طرف سے لڑکیوں کی ووشو ٹیم کی بھرپور شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »