//

...

بلوچستان سیندک کاپر ،گولڈ منصوبے کی استعداد میں 27لاکھ ٹن سالانہ کا اضافہ کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

بلوچستان کے ضلع چاغی میں جاری سیندک کاپر ،گولڈ منصوبے کی استعداد میں 27لاکھ ٹن سالانہ کا اضافہ کردیا گیا،11ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونے والے منصوبے سے سیندک سے سالانہ 70لاکھ ٹن کی پیدوار کی جائےگی جبکہ 600افراد کو ملازمتیں مل سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیندک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ میں کنسنٹریشن کی تعداد کار میں اضافے کے لئے نومبر 2022میں نئے 2.75ملین (27لاکھ ) ٹن کنسنٹرٹیٹر کی تنصیب کا کا م شروع کیا گیا تھا جو اکتوبر 2023میں منصوبے کی تکمیل کی مقررہ مدت سے 7ماہ قبل مکمل کرلیاگیا۔ منصوبے کے تحت سیندک سے سالانہ پیدوار 42لاکھ ٹن سے بڑھ کر 70لاکھ ٹن ہوگئی ہے جبکہ اس پر 11ماہ کے دوران 9کروڑ 29لاکھ 73ہزار ڈالر لاگت آئی ہے ۔سینڈ ک میں نصب کئے گئے نئے سسٹم اور مشینری کو ہیوی آئل فیولڈ پاور پلانٹ سے چلایا جائے گا جسکا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیاگیا۔ چیئر مین ایم آر ڈی ایل زینگ زی جون( Zhang Zhijun)نے کہا کہ اس منصوبے سے نا صرف سیندک سے پیدوار بڑھائے گی بلکہ اس سے پاکستان اور بلوچستان کی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا پاکستان اور چین نے 20سال اس منصوبے پر مل کر کام کیا ہے اور آگے بھی کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.