//

...

بلوچستان میں شدید سردی ، کوئٹہ کی ہنہ جھیل جم گئی، قلات میں منفی 6 ریکارڈ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وبائی دارالحکومت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے باعث کوئٹہ کے نواح واقع تفریحی مقام ہنہ جھیل بھی جم گئی . دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے مختلف علاقوں اور مقامات پر گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں گیس بند کرنے کا اعلان کیا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں شدید کے دوران گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔ جبکہ ایل پی جی گیس اور سوختنی لکڑی کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے۔ عوامی حلقوں نے نگران حکومت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید سردی میں گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بناکر عوام کو ان مسائل سے چھٹکارا دلایا جائے۔ گزشتہ روز قلات میں بارش اور سیاحتی مقام کوہ ہربوئی سمیت پہاڑوں پر اور دیہی علاقوں میں برفباری کے سرد ہواں کے باعث سردی میں مزید اضافہ ہوگیا، پارہ منفی 6 تک گرگیا، خون جما دینے والی سردی میں بھی گیس مکمل غائب رہی، عوام کو مشکلات، شدید سردی میں بازاریں اور سڑکیں ویران نظر آنے لگی کاروبار زندگی متاثر جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات شہر سمیت دیگر دیہی علاقوں میں بارش کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہوئی جس کے بعد سرد ہواں نے ڈھیرے ڈال دیئے محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت منفی چھ ریکارڈ کی گئی.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.