اتوار , فروری 18 2018
Home / قومی / کراچی میں  رینجرزکی کاروائی،  2 ملزمان گرفتار

کراچی میں  رینجرزکی کاروائی،  2 ملزمان گرفتار

وش نیوز کراچی :ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے کراچی  کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے2 ملزمان گرفتارکر لئے ہیں۔

محمود آباد سے ملزم محمدنویداحمد برگر کوگرفتارکیاگیا،ملزم محمدنویداحمدبرگر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے اور وہ ہوائی فائرنگ،پارٹی پرچم لگانے،فطرہ اورکھالیں چھیننے میں ملوث تھا۔

 دوسری کارروائی کے دوران رینجرز نے  سرجانی سے ملزم کاشف علی عرف انڈہ گرفتارکیا، ملزم کاشف علی عرف انڈہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ رینجرز نے دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمدکیا ہے۔

 

About Web Desk

Check Also

نقیب قتل :آئی جی سندھ نے اعلیٰ پولیس افسران پر مشتمل تین رکنی کمیٹی بنادی

سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماؤں کے مطالبے کے بعد آئی جی سندھ نے نقیب قتل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے