اتوار , دسمبر 17 2017
Home / قومی / کراچی: محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشت گرد ہلاک

کراچی: محرم میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، پانچ دہشت گرد ہلاک

راچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے مقابلے کے دوران القاعدہ اور داعش کے 5 پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

راؤ انوار کے مطابق کراچی کے علاقے سچل میں خفیہ اطلاع پر حساس اداروں اور پولیس نے چھاپہ مارا اور علاقے میں موجود دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا۔

راؤ انوار نے بتایا کہ محاصرہ کرنے پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی  اور اسی دوران علاقے سے کچھ دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

About Web Desk

Check Also

متحدہ پاکستان ہمارے ساتھ حکومت میں رہی اور اب اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ

وش نیوز : اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے