اتوار , دسمبر 17 2017
Home / قومی / کابل اور اسلام آبادمیں جلد دوبارہ مذاکرات بحال ہونگے

کابل اور اسلام آبادمیں جلد دوبارہ مذاکرات بحال ہونگے

کابل : افغان چیف ایگزیکٹو آفس کا کہنا ہے کہ کابل اور اسلام آباد دو طرفہ مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ بحال کرینگے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو عبداللہ کے دفتر نے بیان جاری کردیا۔

افغان میڈیا کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو آفس کا کہنا ہے کہ کابل اور اسلام آباد دو طرفہ مذاکرات کا عمل جلد دوبارہ بحال کرینگے۔ اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو عبداللہ کے دفتر نے پیر کو بیان جاری کیا۔

افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اسلام آباد وعدوں پرعملدرآمد کریگا۔

واضح رہے کہ پاکستان فوج کے سربراہ نے ایک فوجی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز افغان دارالحکومت کا دورہ کیا اور وہاں افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان بہترین سیکیورٹی تعلقات کی استواری کے لیے مذاکرات کیے ۔

About Web Desk

Check Also

متحدہ پاکستان ہمارے ساتھ حکومت میں رہی اور اب اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ

وش نیوز : اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے