اتوار , دسمبر 17 2017
Home / قومی / پشاور میں رِنگ روڈ پر ہسپتال کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی 

پشاور میں رِنگ روڈ پر ہسپتال کے قریب دھماکا، 3 افراد زخمی 

وش نیوز : پشاور کے علاقے رِنگ روڈ پر نجی ہسپتال کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی اصل نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے کہ آیا دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا یا دستی بم کا تھا، پشاور میں دھماکے سے کچھ دیر قبل ہی پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی میں یاسین آباد کے علاقے سے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور دیگر آلات سمیت اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

ملک بھر میں محرم الحرام کی مناسبت سے انتہائی سخت سیکیورٹی انتظامات ہیں اور پشاور سمیت دیگر بڑے شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہے جب کہ موبائل فون سروس کو بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

About Web Desk

Check Also

متحدہ پاکستان ہمارے ساتھ حکومت میں رہی اور اب اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ

وش نیوز : اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے