اتوار , دسمبر 17 2017
Home / کھیل / پاک سریلنکا پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 419 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا بہترین آغاز

پاک سریلنکا پہلا ٹیسٹ: سری لنکا کے 419 رنز کے تعاقب میں پاکستان کا بہترین آغاز

وش نیوز

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم 419 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں دوسرے روز کے اختتام پر میزبان ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنالیے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز مہمان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز 227 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ آغاز کیا تھا  ۔

پاکستانی بولرز کو وکٹیں لینے میں دشواری پیش آئی جبکہ سری لنکن بلے بازوں نے سست رفتار مگر مستقل مزاجی سے بیٹنگ کی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان دنیش چندیمل نے 155 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ روشن ڈکویلا 83 اور دیمتھ کرونارتنے 93 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

دنیش چندیمل نے اپنے ٹیسٹ کئریئر کی نویں اور بطور کپتان ان کی پہلی سینچری ہے۔

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اور محمد عباس نے تین، تین، حسن علی نے دو جبکہ حارث سہیل نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کا شاندار آغاز فراہم کرتے ہوئے 64 بغیر کسی نقصان کے دن کا اختتام کیا۔

پاکستانی اوپنرز شان مسعود 30 اور سمیع اسلم 31 رنزکے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

 

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے