اتوار , دسمبر 17 2017
Home / قومی / متحدہ پاکستان ہمارے ساتھ حکومت میں رہی اور اب اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ

متحدہ پاکستان ہمارے ساتھ حکومت میں رہی اور اب اپوزیشن بھی کرنا چاہتی ہے: قمر زمان کائرہ

وش نیوز : اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگوکی جس میں  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءقمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی اوراپوزیشن بھی کرناچاہتی ہے،سمجھ نہیں آرہا کہ وہ خود ایسا کر رہی ہے یا اس سے یہ کام کرایا جا رہا ہے۔

 پیپلز پارٹی کو اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا کوئی غم نہیں ہے کیوں کہ ہمارے دوست ہمارے ساتھ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپوزیشن لیڈرتبدیل کرناچاہتے ہیں وہ نمبرگیم  پوراکریں، نمبرزمکمل کرنا کسی کی خواہش پر نہیں ہو سکتااور قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے لئے جمہوری عمل کو مکمل کریں ، نوازشریف حکومت میں بھی ہیں اوراپوزیشن بھی کرناچاہتے ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈرکےانتخاب پرہماری اسٹریٹیجی ہے جوشیئرنہیں کرسکتے، ہم پیپلز پارٹی کے مفاد کو سامنے رکھ کر ہی آگے بڑھیں گے۔

 

About Web Desk

Check Also

کراچی میں  رینجرزکی کاروائی،  2 ملزمان گرفتار

وش نیوز کراچی :ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے کراچی  کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے