اتوار , دسمبر 17 2017
Home / قومی / قوم  کے سب سے بڑے  کرپٹ انسان کا مجھ سے موازنہ کیا جا رہا ہے: عمران خان

قوم  کے سب سے بڑے  کرپٹ انسان کا مجھ سے موازنہ کیا جا رہا ہے: عمران خان

وش نیوز

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کے بچوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں لیں اور چھپائیں اور ان کی کوئی بینکنگ ٹرانزیکشنز بھی نہیں دی گئیں، میں نے ساڑھے 6 لاکھ ڈالرز کی منی ٹریل میں سے پانچ لاکھ کی منی ٹریل عدالت میں پیش کر چکا ہوں۔ میں باہر کمائی کرکے پیسا پاکستان لے کر آیا، میرا تمام پیسا بینکوں کے ذریعے پاکستان آیا۔

عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان سے پوچھا گیا کہ اربوں روپیہ کیسے آیا تو ایک بھی ٹرانزکشن نہیں بتائی، مریم صفدر نے جو اربوں روپے کی جائیداد لی وہ نوازشریف کا پیسہ تھا جو باہر گيا۔

نیب عدالت کے باہر ہونے والے واقعے پر انہوں نے کہا کہ کیا احسن اقبال کو نہیں پتہ تھا کہ ایس ایس پی نے رینجرز کی درخواست کی تھی، انہوں نے نے جو ڈرامہ کیا ہے وہ بتائيں کیا انہیں جمہوریت کی اسپیلنگ بھی آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے جان بوجھ کر انگریزی میں ریاست کے اندر ریاست کے لفظ ادا کیے تاکہ بیرونی دنیا بھی سنے، یہ جمہوریت کو تباہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی بہترین پارلیمنٹرین ہیں تاہم قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ نیب کی چیرمین کی تعیناتی کےڈرسے ہم اپوزیشن لیڈرلےکر آئیں گے، یہ ڈیموکریٹس نہیں،یہ عوام کی خدمت نہیں کررہے یہ چوروں کو بچارہے ہیں۔

 

About Web Desk

Check Also

کراچی میں  رینجرزکی کاروائی،  2 ملزمان گرفتار

وش نیوز کراچی :ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے کراچی  کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے