اتوار , دسمبر 17 2017
Home / قومی / حکومت نے سپریم کورٹ کو راکٹ لانچر مار دیا؛ ایک شخص کے لئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے: شیخ  رشید

حکومت نے سپریم کورٹ کو راکٹ لانچر مار دیا؛ ایک شخص کے لئے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو داؤ پر لگایا جا رہا ہے: شیخ  رشید

وش نیوز اسلام آباد

قومی اسمبلی میں الیکشن اصلاحات بل منظوری کے لئے پیش کردیا گیا ہے جس پر عوامی مسلم لیگ کے سرابرہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک شخص کے لیے پارلیمنٹ اور جمہوریت کو داو پر لگایا جارہا ہے، حکومت نے سپریم کورٹ پر راکٹ مارا ہے اور آج جمہوریت کے تابوت میں کیل ٹھونکی جارہی ہے۔

اگر یہی روایت جاری رہے تو اجمل پہاڑی بھی کل کسی پارٹی کا سربراہ بن جائے گا۔الیکشن اصلاحات بل پیش کرنے والے حکومتی وزیر زاہد حامد پرویزمشرف کا این آر اولکھتے تھے اور آج یہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ جومشرف کے ساتھ تھے اب نئی حکومت کے ساتھ ہونگے،یہ لوگ دن میں حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں ،شام کواپوزیشن کو فون کرتے ہیں کہ ان کیساتھ ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ میاں محمد نواز شریف کو اپنا بھائی شہباز شریف بھی پارٹی سربراہ کے طور پر قبول نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) آئینی ترمیم کے ذریعے اداروں سے تصادم کی راہ پر گامزن ہے اور بعض لوگوں کوسمجھ ہے کہ یہ لوگ کونسا کھیل کھیلنے جارہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے آئینی ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ کے ترازو پر ڈائنامائٹ پھینکا گیا ہے اور میں انتخابی اصلاحات کے بل کے خلاف سپریم کورٹ  جاﺅںگا۔

 

About Web Desk

Check Also

کراچی میں  رینجرزکی کاروائی،  2 ملزمان گرفتار

وش نیوز کراچی :ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے کراچی  کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے2 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے