اتوار , دسمبر 17 2017
Home / بین الاقوامی / تاریخ میں پہلی بار، سعودی فرمانرواں روس کا دورہ کرینگے

تاریخ میں پہلی بار، سعودی فرمانرواں روس کا دورہ کرینگے

ریاض / ماسکو : سعودی فرمانروا سلمان سعودی تاریخ میں بار روس کا دورہ کریں گے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا سلمان رواں ہفتے روس کے پہلے دورے پر روانہ ہوں گے، وہ ماسکو کا دورہ کرنے والے پہلے سعودی سربراہ ہوں گے۔

دوسری جانب روس کے صدر ولادیمرپیوٹن کے خارجہ امور کے رکن یوری یوشیکوف نے سرکاری خبر ایجسنی کو بتایا کہ ہم سعودی فرمانروا کے دورے کے منتظر ہیں جو جمعرات کو ہوگا۔

سعودی وزارت اطلاعات نے 81 سالہ فرمانروا سلمان کے دورے کو تاریخی قرار دیا کیونکہ یہ سعودی سربراہ کی جانب سے روس کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران آئندہ ہونے والے اوپیک کے اجلاس سے متعلق بات چیت کی جائے گی، جو اس دورہ روس کا خصوصی ایجنڈہ ہے۔

About Web Desk

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے